English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وسیم اکرم کا کراچی والوں کی پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز میں عدم دلچسپی پر افسردگی کا اظہار 

سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے کراچی والوں کی پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز میں عدم دلچسپی پر افسردگی کا اظہار کیا ہے۔

وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کی پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز مں عدم دلچسپی پر کہا کہ کراچی میں ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران اسٹیڈیم خالی دیکھ کر ناقابلِ یقین حد تک افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر گزشتہ ماہ میں پاکستان ٹیم کی شاندار کارکردگی کے باوجود اسٹیڈیم خالی دیکھنا شدید دکھ کی بات ہے۔

وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں سوال کیا کہ مجھے پورا یقین ہے اور میں جانتا ہوں کہ عوام کہاں ہیں لیکن میں آپ سے سننا چاہتا ہوں بتائیں شائقینِ کرکٹ کہاں ہیں؟خیال رہے کہ پاکستان ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت میں تیزی دکھائی نہیں دی جبکہ میچ کے لیے سو فیصد تماشائیوں کو گراونڈ میں آ نے کی اجازت ہے۔

پیر کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کھیلا گیا جس میں پاکستان کی ٹیم نے 63 رنز سے فتح سمیٹی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے