
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بھٹائی رینجرز سندھ 72 ونگ کے اشتراک اور آفیشل اسپانسر ٹاپ سٹی کے تعاون سے کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں یوم جناح ال کراچی انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح میچ اندرون سندھ لیپرڈ اور ڈسٹرکٹ سینٹرل شارکس کے درمیان کھیلا گیا، ٹورنامنٹ کا افتتاح کمشنر کراچی محمد آصف میمن نے گیند کو ہٹ لگا کر کیا، اس موقع پر سیکٹر کمانڈر بھٹائی رینجرز بریگیڈیئر محمد شبیر خان، ونگ کمانڈر 72 ونگ بھٹائی رینجرز سندھ لیفٹینٹ کرنل مصور عباس، ٹورنامنٹ میں شریک مختلف ٹیموں کے مینٹور اولمپیئز حنیف خان، ناصر علی، افتخار سید، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر و سیکریٹری کے ایچ اے حیدر حسین سمیت دیگر بھی موجود تھے،میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بھر پور حملے کئے، پہلے ہاف کے کھیل کے دوران اندرون سندھ لیپرڈ نے محمد اسرار کی جانب سے 15 ویں منٹ میں کیے جانے والے گول کے باعث 0-1 کی برتری حاصل کرلی تاہم ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی شارکس کے ارسلان حیدر نے 18 ویں اور 20 ویں منٹ میں دو خوبصورت گول کر کے اپنی ٹیم کو 1-2 کی برتری دلادی۔
