English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور قلندرزکیلیے بہترین ٹیم بنائی،عاطف رانا

القمر

لاہور(جسارت نیوز) لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 7کے لیے اچھی ٹیم بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں لیکن ڈرافٹ میں ایک پک نے ہمیں حیران کیا، اس کے علاوہ باقی توقع کے مطابق رہا۔عاطف رانا نے کہاکہ ٹم ڈیوڈ کو دوسری فرنچائز کے پک کرنے کی توقع نہیں تھی، ٹم ڈیوڈ کے لیے خوش ہیں کہ وہ پلاٹینم میں منتخب ہو گئے ہیں، پی ایس ایل 6کے دوسرے مرحلے میں ہم نے انہیں منتخب کیا تھا، اس کے بعد وہ دوسری لیگز بھی کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی ہی نہیں غیر ملکی کھلاڑی بھی لاہور قلندرزکے پلیٹ فارم سے آگے بڑھے، ان میں کیمرون ڈیلپورٹ، ٹام بینٹن اور فل سالٹ شامل ہیں، فل سالٹ لاہور قلندرز ڈویلپمنٹ ٹیم کے ساتھ کھیلے اور پھر وہ آسٹریلیا بھی ٹیم کے ساتھ گئے۔عاطف رانا کا کہنا تھا کہ عاقب جاوید اور ثمین رانا سال بھر ٹیلنٹ کی تلاش میں رہتے ہیں اور جائزہ لیتے رہتے ہیں کہ کس کھلاڑی میں ٹیلنٹ ہے اور پھر اسے سامنے لاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کووڈ کی وجہ سے رکی ہوئی کرکٹ اب ہو رہی ہے، بہت زیادہ انٹرنیشنل کمٹمنٹس ہیں اس لیے کم انٹرنیشنل کھلاڑی دستیاب تھے۔ان کا کہنا تھا جہاں تک بڑے ناموں کی بات ہے تو بڑے نام تو اب بھی دستیاب ہیں، راشد خان اور بابر اعظم سے بڑے نام کیا ہوں گے، دونوں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے ٹاپ کلاس کھلاڑی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے