ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تبلیغی جماعت پر پابندی اٹھوانے کیلئے جمعیت علمائے ہند کا سعودی حکام سے رابطہ

نئی دہلی (یو این آئی) تبلیغی جماعت کے خلاف سعودی عرب کی وزارت شؤن اسلامیہ کے بیان کے پس منظر میں جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے بھارت میں سعودی سفیر سعود محمد بن ساطی سے منگل کو ملاقات کے دوران کہا کہ تبلیغی جماعت کے سلسلہ میں سعودی وزارت شؤن اسلامیہ کا بیان پورے عالم کے مسلمانوں کے لیے انتہائی تشویش کا سبب بن گیاہے۔مولانا مدنی نے سعودی سفیر کو بتایا کہ تبلیغی جماعت دیوبند ی مکتب فکر کی جماعت ہے، اس لیے یہ امردارالعلوم دیوبند اور جمعیت علماء ہند کے لیے بھی تشویش کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت اپنے ملک کے اندرجماعت کے بارے میں کیا موقف اختیارکرتی ہے ہمیں اس سے کوئی بحث نہیں اورنہ ہم نے کبھی اس سلسلہ میں کوئی بات کی ہے، لیکن اس وقت وزارت شؤن اسلامیہ کی طرف سے تبلیغی جماعت پر جس طرح کی تہمت لگائی گئی ہے صرف تبلیغی جماعت ہی کے لیے نہیں بلکہ تمام مسلمانوں اورخاص طورپر دین اورمذہب سے وابستہ لوگوں کے لیے بہت تکلیف دہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں