سماجی تنظیم یقین ویلفیئرفاونڈیشن ،انسپائرنگ ٹائم لیڈرز (پرائیوٹ) لمیٹڈ اور یوتھ اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کے اشتراک سے نوجوانوں میںمارکیٹنگ اور برانڈنگ کی مہارت میں اضافے کے لئے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا
جس کا مقصد میں نوجوانوں کوملازمت کے بجائے اپنے ذاتی کاروبار میں مارکیٹنگ اور برانڈنگ کی مہارت فراہم کرنا تھا ورکشاپ میں طلبہ و طالبات کو مارکیٹنگ اور برانڈنگ کے بنیادی اصول اور طریقے بتائے گے اور نوجوان طلبا وطالبات میں کاروباری شعور پیدا کرنے لئے ٹرینرز نے اپنے تجربات سے آگاہ کیاجس سے ورکشاپ کے شرکاءمیں کاروبار کو موثر انداز میں فروغ دینے ،اپنی کاروباری مصنوعات اورخدمات کو فروخت کرنے اور مارکیٹ میں تحقیق کرنے کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ورکشاپ میںشرکت کرنے والے نوجوانوںمیں اشیاءاور خدمات کو ریسرچ کرنے، فروغ دینے ، تقسیم اور فروخت کرنے کے جدید رجحانات کو متعارف کرایا گیاورکشاپ میں یوتھ کو بحیثیت ایک مارکیٹر کس طرح گاہکوں اور ممکنہ صارفین کو اپنا بنایا جا سکتاہے
اس کی عملی ورکشاپ کرائی گئیورکشاپ کے انعقاد سے نوجوانوں کوروزگار کے مزید مواقع میسر آ سکیں کورونا کے باعث لاکھوں نوجوان بے روز گار ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے نوجوانوں میں ذاتی کاروبارکرنے کا رجحان پیداہو ا ہے مگر تجربہ نہ ہونے ہونے کے سبب وہ اپنے کاروبار میں ترقی نہیں کر پا رہے جس کے لئے انہیں بہترین تربیت کی ضرورت ہے جسے اپنا کر نوجوان کوئی بھی کاروبا ر بہتر انداز میں کامیابی کے ساتھ کر سکتے ہیں اگر بے روز گار نوجوانوں میں کاروبار کرنے اور اسے بہتر انداز میں ترقی دینے کی تربیت فراہم کی جائے تو وہ ایک بہترین بزنس مین بن سکتے ہیں جس سے نہ صرف ملکی معیشت بہتر ہوگی بلکہ ایکسپورٹ کے ذریعے لاکھوں ڈالرز زرمبادلہ بھی حاصل ہو سکے گا تقریب کے اختتام پر شرکاءمیں سرٹیفیکٹ بھی تقسیم کئے گئے

