English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی کی ہمسایوں کے خلاف جارحیت ترقی میں رکاوٹ ہے،قبرصی وزیرخزانہ

القمر

یونانی قبرص کے وزیرخزانہ قسطنطین پیٹرائیڈز نے کہا ہے کہ ترکی کی اپنے ہمسایوں کے خلاف جارحیتتمام شعبوں میں آگے بڑھنے کے کسی بھی منصوبے میں ایک رکاوٹ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے یہ بات عرب ٹی وی سے ایک انٹرویو میں کہی۔انھوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ترکی اپنے ہمسایوں کے خلاف سختی اور جارحیت کی تصویرکشی کررہا ہے اور اس کا یہ کردار فی الواقع تمام لوگوں کے باہمی مفادمیں ایک رکاوٹ ہے۔پیٹرائیڈز نے امید ظاہرکی کہ ترکی اپنے ہمسایوں اور خاص طورپرقبرص کے مقابلے میں اپنے جارحانہ موقف پر نظرثانی کرے گا تاکہ مشترکہ مفادکوملحوظ رکھا جاسکے۔انھوں نے ترکی پر قبرص کے شمالی حصے پر قبضے کا الزام عاید کیا ۔ترکی شمالی قبرص اوریونانی قبرص کی دو الگ الگ ریاستوں پر زور دے رہا ہے جبکہ قبرصی صدراس کو بحرمتوسط کے مشرق میں واقع جزیرے پر مستقل قبضہ جمانے کی کوشش کے طور پردیکھتے ہیں۔اس وقت شمالی قبرص ترکی کی عمل داری میں ہے۔قبرص کے شمال میں ترکی کی فوجی موجودگی کے بارے میں پوچھے گئے سوال پروزیرخزانہ نے کہا کہ یہ قبرص کی مشرقی بحرمتوسط (بحیرہ روم)کا سوئٹزرلینڈبننے کی صلاحیت میں بڑی رکاوٹ ہے اور اس صورت میں ترک اور یونانی قبرصوں دونوں کو فائدہ پہنچے گا۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ جزیرے سے متعلق ترک عزائم غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ترغیب دینے میں رکاوٹ ہیں۔ترکی کی وجہ سے قبرص کو جس سیاسی مسئلے کا سامنا ہے،وہ قبرص اور ہمسایوں کے لیے ایک کم زوری ہے۔وزیرخزانہ نے یہ بھی نشان دہی کی کہ قبرص خلیجی ممالک کے ساتھ خصوصا توانائی کے شعبے میں اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے پرغور کررہا ہے۔اس ضمن میں قبرصی صدرخلیج تعاون کونسل(جی سی سی)کے رکن ممالک کا دو سے زیادہ مرتبہ دورہ کیا اوروہ سال کے آخر میں بھی یہاں آرہے ہیں۔پیٹرائیڈزنے مزید کہا کہ توانائی کے شعبے میں باہمی تعاون کافروغ ان کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے