English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی ثالثی عدالت نے سوئی ناردرن پر 19 ارب روپے ہرجانہ عائد کردیا

القمر

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)لندن کی بین الاقوامی ثالثی عدالت سے پاکستان پر ایک اور ہرجانہ لگ گیا۔لندن کی عدالت نے پاکستانی کمپنی سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) پر 19 ارب روپے ہرجانہ عائد کردیا۔ سوئی ناردرن کے خلاف یہ کیس
نیشنل پارکس مینجمنٹ کمپنی نے دائر کیا تھا، یہ کمپنی حویلی بہادر شاہ جھنگ اور بلوکی میں 1200 میگاواٹ کے دو گیس پاور پلانٹ چلاتی ہے۔سوئی ناردرن نے 2018 میں دونوں پاور پلانٹس کو 10 ارب روپے کی انوائس بھجوائی تھی۔ یہ معاملہ سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہوا تو فیصلہ سوئی ناردرن کے حق میں آیا۔اس پر نیشنل پارکس مینجمنٹ کمپنی نے لندن میں بین الاقوامی ثالثی عدالت سے رجوع کر لیا جہاں عدالت نے پاکستان پر ایک اور ہرجانہ عائد کیا۔سوئی ناردرن کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ معاملہ اوگرا کے سامنے اٹھایا جائے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) لندن کی بین الاقوامی مصالحتی عدالت میں املاک ریکور کرنے والی فرم ‘براڈ شیٹ’ کے خلاف مقدمہ ہار گیا تھا، جس کے نتیجے میں اب نیب کو کئی ارب روپے ادا کرنے پڑے۔

The post عالمی ثالثی عدالت نے سوئی ناردرن پر 19 ارب روپے ہرجانہ عائد کردیا first appeared on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے