ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میتھیوہیڈن نے ورلڈکپ کی رپورٹ رمیز راجا کو بھجوادی

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے اپنی رپورٹ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کو بھجوا دی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ دبائو میں آکر فیلڈنگ کے شعبے میں غلطیاں کرتے ہیں تاہم کھلاڑیوں کے فوکس سے متاثر ہوا ہوں ۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کنسلٹنٹس میتھیو ہیڈن اور ورنن فلینڈر سے فیڈ بیک مانگا تھا ، دونوں نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے ساتھ کنسلٹنٹس کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دی تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میتھیو ہیڈن نے اپنی رپورٹ چیئرمین رمیز راجا کو بھجوا دی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اس پر مزید کام کی ضرورت ہے، کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ہیڈن کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ کھلاڑی ایک یونٹ بن کر کھیلے اور یہ بات نوٹ کی کہ پلیئرز کو جتنا اعتماد دیں اتنا اچھا پرفارم کرتے ہیں، پاکستان ٹیم میں ایک دو میچ ونرز نہیں بلکہ کئی ایک میچ ونرز ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹرز کبھی کبھار دباو میں آکر فیلڈنگ کے شعبے میں غلطیاں کرتے ہیں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں دبائو میں فیلڈرز سے غلطیاں ہوئیں فیلڈنگ کے شعبے میں مزید کام کیا جا سکتا ہے، لیکن وہ کھلاڑیوں کے فوکس سے متاثر ہوئے ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں