
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کالے قانون کے زبردستی نفاذ کے خلاف کراچی بچائو مارچ میں ضلع غربی سے ہزاروں کی تعداد میں عوام الناس شرکت کریں گے،امیر جماعت اسلامی ضلع غربی مدثرحسین انصاری نے ضلع بھر سے آئے ہوئے ناظمین و ذمے داران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ضلع غربی 17 دسمبر بروز جمعہ کو ضلع بھر میں مظاہرے اور ہفتے کے دن بڑے چوک و چوراہوں پر احتجاجی کیمپ لگائے گی اور بروز اتوار کراچی بچائو مارچ میںایک بڑے قافلے کی صورت مرکزی ریلی میں شریک ہوںگے، امیر ضلع نے ناظمین و ذمے داران کو کراچی بچائو کی تیاری تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
