English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کالے بلدیاتی قانون کیخلاف ضلع ملیر میں دستخطی مہم کا آغاز

امیر ضلع ملیر محمد اسلام بلدیاتی بل کیخلاف مہم کے بینرپر دستخط کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی ضلع ملیر کے امیر محمد اسلام نے متنازع بلدیاتی ایکٹ کے خلاف دستخطی مہم کا آغاز کردیا۔ اس موقع پر ناظم جماعت اسلامی لانڈھی صنعتی غربی شہزاد اخون اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع ملیر رضوان نواز بھی موجود تھے۔سیکٹر 2مجید کالونی میں نوجوانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر ضلع محمد اسلام نے کہا کہ مجید کالونی کے نوجوان منشیات کے خلاف ہیں اورمنشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کے منتظر ہیں۔ پولیس منشیات فروشوں کی نشاندہی کرنے والے نوجوانوں کو تنگ کرنے کے بجائے اصل ذمے داروں کے خلاف کارروائی کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر مقتدر سیاسی جماعتوں کی سرپرستی میں منشیات کے اڈے قائم ہیں۔ اس سے ہماری نوجوان نسل اجڑ رہی ہے، والدین پریشان ہیں۔ نشے کے مریض دن بہ دن بڑھتے جا رہے ہیں اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی تماشا دیکھ رہی ہے۔ اگر انتظامیہ نے ان کے خلاف کارروائی نہ کی تو جماعت اسلامی اس کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی۔ .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے