ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سانحہ آرمی پبلک کو 7 برس بیت گئے،قربانیاں یاد رکھنے پر اکتفا ،مطالبات پر زور

اسلام آباد (آن لائن) سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 7برس بیت گئے ۔آج 16دسمبر جمعرات کو سانحہ کی یاد میں ملک بھر میں سیاسی و سماجی تنظیموں ،سول سوسائٹی اوراین جی اوز کے زیر اہتمام شہداء کیلئے قرآن خوانی ، فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور میں شہید ہونے والے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے
کہ ان کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا،16دسمبر 2014ء کے دن کو پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔علاوہ ازیں سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے سانحہ اے پی ایس کے شہیدوں کے یوم شہادت کے موقع پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ جب تک محصوم شہیدوں کے قاتلوں، منصوبہ سازوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر عبرت ناک سزا نہیں دی جاتی تب تک ریاست اور قوم محصوم شہیدوں کی مقروض رہے گی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کو دہشت گردوں سے پاک کیا جائے ،افسوس قوم سے کیے ہوئے عہد پر من و عن عمل نہیں ہوا جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ دہشت گرد آج بھی ہمارے جوانوں کو قتل کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں