English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکہ کی طرف سے افغانستان کو کووِڈ۔19 ویکسین کی امداد

القمر

امریکہ کے افغانستان کے لئے نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان کو کورونا وائرس ویکسین کی 1 ملین اضافی خوراکیں عطیہ کرے گا۔

ویسٹ نے اپنے شخصی ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امریکہ، ‘کورونا ویکیسین گلوبل رسائی’ پروگرام، ‘کوویکس’ COVAX کے دائرہ کار میں افغانستان کو ویکسین کی 1 ملین خوراکیں عطیہ کرے گا۔ اس طرح رواں سال کے دوران افغانستان کو بھیجی جانے والی ویکسین کی تعداد 4،3 ملین تک پہنچ جائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ مذکورہ امداد رواں سال کے دوران امریکہ کی افغانستان کو فراہم کردہ 474 ملین ڈالر کی انسانی امداد میں شامل ہو گی۔ ہم افغان عوام کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے چین نے بھی سینوفارم کمپنی کی تیار کردہ ویکسین کی 8 لاکھ خوراکیں افغانستان بھجی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے