خانیوال، حلقہ پی پی206 کے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا غیر سرکاری نتیجے کے مطابق 183 میں سے 73 پولنگ اسٹیشنز پر ن لیگ کے رانا محمد سلیم 16787 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی نورین نشاط 11819 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر، تحریک لبیک کے شیخ اکمل تیسرے اور پیپلزپارٹی کے امیدوار سید واثق چوتھے نمبر پر ہیں۔
واضح رہے کہ یہ نشست مسلم لیگ ن کے رہنما نشاط احمد ڈاہا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی لیکن ان کی اہلیہ نورین نشاط ڈاہا پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

