English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انگلش پریمیئر لیگ ،آرسنل اور وولور ہمپٹن کی شاندار فتح

القمر

لندن(جسارت نیوز)انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل اور وولور ہیمپٹن کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ آرسنل نے ویسٹ ہیم کو شکست دی جبکہ وولور ہیمپٹن نے برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیم کو مات دی۔ کرسٹل پیلس اور سائوتھمپٹن کی ٹیموں کے درمیان میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔ ایمرٹس اسٹیڈیم ، لندن میں آرسنل اور ویسٹ ہیم کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں آرسنل کی ٹیم نے ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔ آرسنل کی فتح میں گیبریل مارٹینیلی اور ایمیل سمتھ رو نے ایک ایک گول کرکے اہم کردار ادا کیا۔ ایمیکس اسٹیڈیم، فالمرمیں کھیلے گئے میچ میں وولور ہیمپٹن کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا۔ وولور ہیمپٹن کی طرف سے واحد گول دجامل ایڈین بینلامری نے اسکور کیا۔ سیلہرسٹ پارک، لندن میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں کرسٹل پیلس اور سائوتھمپٹن کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں ، یہ میچ سخت مقابلے کے بعد 2-2 گول کی برابری پر ختم ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے