ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلپائن : بدترین طوفان سے ایک لاکھ افراد بے گھر

منیلا: فلپائن میں طوفان رائی کے دوران امدادی اہل کار بچوں اور زخمیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کررہے ہیں

منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن میں رواں سال کے بدترین طوفان کے باعث ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق رائی طوفان کی بلند لہریں ساحل سے ٹکراگئیں، جس کے بعد مختلف علاقون میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ زیر آب علاقوں میں تودے گرنے کا خدشہ ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک بھر میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔فلپائن میں 165 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ،جب کہ ساحلی علاقوں سے تقریباً 45 ہزار افراد محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کر گئے ہیں۔ شدید طوفان کے باعث فلپائن کے بیشتر حصوں میں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ فلپائن میں رواں سال کا پندرواں طوفان ہے۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز نے فلپائن میں آنے والے اس طوفان کو 2021 ء میں دنیا کے سب سے طاقتور طوفانوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے لاکھوں لوگوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں