English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ویانا مذاکرات,ایران سینٹری فیوج ورکشاپ میں نگران کیمرے لگانے پر تیار

ایران امریکی کے دباؤ کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے جوہری پروگرام کے لیے سینٹری فیوج بنانے والی ورکشاپ میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جانب سے مانیٹرنگ کیمرے لگانے پر تیار ہوگیا۔اقوام متحدہ کے جوہری نگرانی کے ادارے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے گزشتہ روز ایران کے ساتھ سینٹری فیوج ورکشاپ میں نگران کیمروں کو تبدیل کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایران کے اس اقدام کو جوہری مذاکرات میں پیشرفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔اس سے قبل امریکا نے آئی اے ای اے کے اجلاس میں ایران کو دھمکی دی تھی اگر اس نے اپنا رویہ نہ بدلا تو کارروائی کی جائے گی اور ویانا مذاکرات بھی ختم کردیے جائیں گے۔ایران نے آئی اے ای اے کو کیمرے اور ڈیٹا اسٹوریج میڈیا جس میں ان کی وڈیو موجود تھی، کو دیکھنے کی اجازت دے دی ہے سوائے اس کیمرے کے جس میں تباہ شدہ کیمرے کی فوٹیج موجود تھی۔آئی اے ای اے اور مغربی طاقتوں نے ایران سے اس کیمرے کے ڈیٹا تک رسائی کا مطالبہ کیا تھا تاہم معاہدے میں لاپتا فوٹیج کے بارے میں کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے گزشتہ جمعرات کو ویانا میں دوبارہ مذاکرات شروع ہوئے تھے جس کے تحت ایران نے پابندیوں میں نرمی کے بدلے آئی اے ای اے کی نگرانی میں اپنی جوہری صلاحیتوں کو کم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ایران کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جانب سے ٹیسا کرج کمپلیکس میں لگائے گئے کیمرے جون میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں تباہ ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد ایران نے تمام کیمرے ہٹا دیے تھے اور ایجنسی کو مزید کیمرے لگانے اور تبدیل کرنے سے روک دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے