ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوجوان کھلاڑیوں کو محمد رضوان سے سیکھنا چاہیےِ،بابر اعظم

لاہور:قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو محمد رضوان سے سیکھنا چاہیے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کرنے پر بابراعظم نے کہا کہ پلان یہی تھاکہ صورتحال کودیکھ کربیٹنگ کرنی ہے تمام لڑکوں نے تینوں میچزمیں شاندار پرفارمنس دی۔

بابراعظم نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف کلین سوئپ ٹیم ورک کانتیجہ ہے ورلڈکپ کوذہن میں رکھ کر تیاریاں کر رہے ہیں، محمدرضوان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں 87 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا اور انہیں پلیئرآف دی میچ قرار دیا گیا۔

سیریز میں مجموعی طور پر 203 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہنے پر محمدرضوان کو سیریز کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں