English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

م�نگائی و بیروزگاری سے غریب لوگ پریشان �یں، محمد حسین محنتی

امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ حکومت شہریوں کو صحت و تعلیم سمیت زندگی کی بنیادی سہولیات دینے میں ناکام ثابت ہوئی۔مہنگائی و بیروزگاری سے غریب لوگ پریشان اب تو علاج معالجہ بھی مشکل ہوگیا ہے۔قومی وسائل کی لوٹ مار اور مٹھی بھر اشرافیہ قابض ہے۔الخدمت کی جانب سے مفت آئی کیمپ کا انعقاد قابل تحسین قدم ہے۔ انسانیت کی خدمت رضائے الٰہی کے حصول کا بھترین ذریعہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ غلام محمد میں الخدمت کے تحت 28 ویں آئی کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔الخدمت کے سرپرست چاچا محمد حنیف خان نے بھی  خطاب کیا۔صوبائی امیر نے مقامی ہال میں اسلامی جمعیت طلبہ میرپورخاص کے تحت منعقدہ اسٹوڈنس ایجوکیشنل ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علم و عمل سے  دوری کی وجہ سے امت مسلمہ آج تنزلی اور بیرونی جارحیت سمیت بے شمار مسائل کا شکار ہے۔ طلباء اپنی قدر پہچانیں اور اپنے آپ کومعاشرے کا قائد و ایک کامیاب انسان بنائیں۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان اسلام،ایک نظریہ کے بنیاد پر اور بڑی جدوجہد کے بعد حاصل ہوا۔مگر 70 سالوں سے آنے والے حکمرانوں نے اپنے مفادات کی تکمیل اور غیروں کے ایجنڈے کو پورا کیا۔ انہوں نے طلباء کو مخاطب ہوتے کہاکہ پاکستان کا مسقبل آپ سے بنے گا۔علم وہی اچھا ہے جو انسان کے عقل شعور اور کردار میں اضافہ کرے اس لیے تو فرمایا گیا ہے کہ علم اور بغیر علم والے ہرگز برابر نہیں ہیں۔علم وہ ہے جو انسان کے علم و شعور کو بڑھائے۔اپنی زندگی میں محنت کرکے آگے بڑھیں، کتاب سے دوستی رکھیں،وقت کی قدر کریں۔ہمیں اچھا انسان و مسلمان بننا ہے۔ سب کچھ مال و اولاد اور پیسہ نہیں ہے۔ دنیا کی بجائے جو آخرت کے پیچھے جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ ان کی دنیا و آخرت دونوں بھتر بنادیتا ہے۔ اپنے اخلاق اور سیرت و کردار کو اچھا بنائیں۔دریں  اثناء امیر صوبہ نے جھڈو، ڈگری اور میرپورخاص میں مقامی نظم و ذمے داران کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری پر زور دیتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی الیکشن قیادت کی تیاری اور اپنی دعوت کو عوام تک پہنچانے کابہت بڑا ذریعہ ہے، رابطہ عوام مہم کو تیز کیاجائے۔بلدیاتی انتخابات میں برادری کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے۔ رابطے و تعلق سے دعوت کا کام آگے بڑھتا ہے۔امیر ضلع محمد افضال، قیم محمد راشد آرائیں، مقامی امراء حاجی نور  الاہی مغل، اظہر جمیل،شکیل احمد اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی اس موقع پر ساتھ موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے