English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین اور افریقی یونین کا ’’بیلٹ اینڈ روڈ ‘‘ کی مشترکہ تعمیر کیلیے یاد داشت پر اتفاق

القمر

بیجنگ (آن لائن) قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے ترجمان منگ وے نے اعلان کیا کہ چین اور افریقی یونین کے درمیان ’’بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ کے تحت تعاون کا پہلا ’’رابطہ میکانزم‘‘ اجلاس منعقد ہوا۔ فریقین نے انسداد وبا، خوراک، توانائی، پیداواری صلاحیت، سرمایہ کاری، انفرااسٹرکچر، کوالٹی کے معیارات اور شماریات کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور اتفاق رائے کو مزید گہرا کیا۔ اجلاس میں عوامی جمہوریہ چین کے قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن اور افریقی یونین کے درمیان ’’بیلٹ اینڈ روڈ ‘‘ کی مشترکہ تعمیر کے لیے مفاہمت کی یاد داشت پر اتفاق کیا
گیا۔ وسطی افریقا، گنی بسا، اریٹیریا، برکینا فاسو، سا ٹومی، پرنسپے اور دیگر افریقی ممالک نے ’’بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ کی مشترکہ تعمیر کے لیے تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔تاحال چین دنیا کے 145 ممالک اور 32 بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ ’’بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ کی مشترکہ تعمیر کے لیے 200 سے زاید تعاون کی دستاویزات پر دستخط کر چکا ہے۔

The post چین اور افریقی یونین کا ’’بیلٹ اینڈ روڈ ‘‘ کی مشترکہ تعمیر کیلیے یاد داشت پر اتفاق first appeared on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے