باڈہ (پ ر) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی امین شاہ راشدی گروپ کی جانب سے آرمی پبلک اسکول سانحے میں شہید معصوم طالبعلموں کی تصویروں کے سامنے پھول رکھتے ہوئے اور موم بتیاں جلا کر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ پروگرام میں ضلع قمبر شہداد کوٹ قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی صدر یاسین چانڈیو، عبداللہ بروہی، نبی رضا بلوچ، مسلم جانی ساریو، لالا ریاض بروہی، یاسین چانڈیو، جاوید ڈہکن، علی محمد کوری، ساجن کمار اور پپن میرانی کے علاوہ دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 16 دسمبر 2014 واقعہ انتہائی افسوسناک ہے جس کی وجہ سے کتنی ہی ماؤں کی گودیں اُجڑ گئیں۔ اس دن کو ہر سال ہم بلیک ڈے کے طور پر مناتے ہوئے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی قربانی رائیگاں نہیں ہونے دیں گے، آگے بھی بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرتے ہوئے پاکستان دشمن اور تعلیم دشمن عناصروں کو بتائیں گے کہ ہم پڑھی لکھی قوم ہیں دہشت گرد نہیں ۔
