English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکمرانوں کو اب عوام کے مسائل حل کرنا ہوںگے، یونس قائمخانی

القمر

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ٹنڈوالٰہیارکے جنرل سیکرٹری محمد یونس قائم خانی نے اپنے پر یس بیان میں کہا ہے کہ حکمرانوں کو اب عوام کے مسائل حل کرنا ہوںگے، موجودہ بلدیاتی نظام مزید کرپشن کے پھاٹک کھولنے کی کوشش ہے، ان شاء اللہ19دسمبر بروز اتوار کوٹنڈوالٰہیارسے لے کر سندھ بھر کے عوام کلمے والے پرچم کے تلے سب سے بڑی ریلی نکال کر حکمرانوں کی تمام تر سازشوں کو دفن کردیں گے عوام اس تاریخی جدوجہد میں زبان، نسل اور علاقے کے فرق سے بالاتر ہوکر کلمے والے پرچم تلے جماعت اسلامی کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیں تاکہ ان کے دیرینہ مسائل حل ہوسکیں، عوامی طاقت کی تازہ مثال گوادر کے عوام کی مولانا ہدایت الرحمن کی قیادت میں جدوجہد ہے جس میں انہیں شاندار کامیابی ملی ہے اور حکمرانوں نے ان کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے گھٹنے ٹیک دیے ہیں، یہ بات طے ہوچکی ہے کہ جب عوام کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکلے گی تو حکمرانوں کو ان کی بات پر توجہ دینی پڑے گی اور ان کے مطالبات کو تسلیم کرنا پڑتا ہے، ایک پسماندہ علاقے اور کم پڑھے لکھے لوگوں کی 32 روزہ جدوجہد اور تاریخی دھرنے کی وجہ سے آج گوادر کے عوام کو اپنے جائز حقوق دینے کیلیے وفاقی اور صوبائی حکومت نے معاہدہ کیا جو گوادر اور بلوچستان کے غیور عوام کی تاریخی فتح ہے سندھ کے عوام جیسے جرأت مند اور بہادر قیادت کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے عوام دشمن بلدیاتی بلِ اورسند ھ کے مسائل کو حل کرنے کیلیے بھرپور جدوجہد کرنا ہوگی ، جب لاکھوں لوگ سند ھ کی سڑکوں پر ہوںگے تب اکثریت کی گھمنڈ میں مدہوش سندھ کے حکمران سندھ کے علاقوں کے محکوم اور مجبور لوگوں کو اپنے جائز حقوق دینے کیلیے مجبور ہوں گے۔لسانی ،تعصبات اور زبان کی بنیاد پر وجود میں آنے والی سیاسی جماعتوں نے سندھ کے عوام کو بھوک، بدحالی، قبائلی تصادم کے سوا کچھ بھی نہیں دیا ہے اب ایک بار پھر سندھ کے عوام کو آپس میں لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے جسے جماعت اسلامی ہرگز کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے