English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

منڈی بہائوالدین‘ بے قابو بس مہندی کی تقریب میں جانے والوں پر چڑھ گئی‘ 8 افراد جاں بحق

منڈی بہائو الدین کے علاقے ٹاہلی اڈا میں بس بے قابو ہو کر شہریوں پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے جبکہ وزیراعلیٰ بزدار نے بس حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ۔پولیس کے مطابق حادثہ گہری دھند اور بس ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا، حادثے کا شکار ہونے والے افراد مہندی کی تقریب میں شرکت کے لیے جمع ہوئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تین مزید افراد علاج کے دوران انتقال کر گئے۔ حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے منڈی بہائو الدین میں بس حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے