واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر جوبائیڈن کے مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان نے کہا ہے کہ انسانی امداد کیلیے پاکستانی حکومت بھی افغانستان کیلیے پریشان ہے، افغان عوام کی امداد کیلیے کوششیں جاری ہیں، افغانستان کی امداد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی تھنک ٹینک سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے پیسے جاری کرنے کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنا ہوگاافغانستان میں ترسیلات زر کی اجازت
بھی دی گئی ہے، اتحادیوں اور اقوامِ متحدہ سے ملکر افغانستان کی معیشت بہتر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سے کہا ہے کہ براہِ راست امداد کے لیے انہیں اپنے وعدے پورے کرنے ہوں گے، اس وقت افغانستان کو عالمی اداروں کے ذریعے امداد دی جا رہی ہے، جانتے ہیں کہ افغانستان میں اس وقت زندگی اور موت کا مسئلہ بن رہا ہے، افغانوں کی امداد کے لیے امریکا کے علاوہ دوسرے ممالک کی بھی ذمے داری بنتی ہے، اس بنیادی امداد کے لیے افغانستان کی سیاست کو بھی دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے طالبان اور حقانی نیٹ ورک سے تعلقات پر واضح نہیں کہہ سکتا، اسی بنیاد پر اسلام آباد کا افغانستان میں کیسا کردار رہا کہنا مشکل ہے۔
The post پاکستانی حکومت بھی افغانستان کیلیے پریشان ہے‘ جیک سلیوان first appeared on Daily Jasarat News.
