English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کامیابی کے حصول کیلیے جذباتی ہونا ضروری ہے، یونس خان

القمر

پشاور(جسارت نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بلے باز یونس خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کرکٹ کے ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں یہاں اکیڈمیوں کے قیام اور انفراسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے وہ گزشتہ روز پشاور میں ایک آئوٹ لیٹس اسٹور ڈائنر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے’انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خود بھی اسپورٹس مین ہیں اور ان کی ملک و قوم کے لیے بہت خدمات ہیں ‘ہمارے لیے ملک سب سے آگے ہے خیبرپختونخوا کی اس وقت کی ٹیم بھی چمپئن ہے ہم نے خود کے پی کی طرف سے بہت کھیلا ‘ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کپ جیتے اور اب بھی کے پی کی ٹیم بہتر ین ہے یہاں اکیڈمیاں بنیں اور کھلاڑیوں کو ملازمتیں دی جائیں تو مزید اچھے کھلاڑی آگے آئیں گے انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی کی جانب سے مدرسہ کرکٹ لیگ کے موقع پر بھی پشاور کا دورہ کیا تھا اور اب پشاور آیا ہوں پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم سمیت حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم پر ہونیوالا کام بہترین ہے اس سے کرکٹ کے فروغ و ترقی میں بھرپور مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اراضی فراہم کرے تو وہاں اکیڈمی کھول سکتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے