نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فوج نے 2 خواتین کو گولی مارکر قتل کر دیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خواتین کو بھارتی فوج، پیراملٹری فورسز اور ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ ز نے ریاست میں ضلع دنتے واڑہ کے علاقے گونڈراس کے قریب دلت نکسلیوں کے خلاف ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ہلاک کیا ۔ ضلع دنتے واڑہ کے پولیس سپرانٹنڈنٹ ابھیشیک پلاوا نے بتایا کہ جھڑپ ختم ہونے کے بعد دو نکسل خواتین کی لاشیں برآمد کی گئیں جن کی شناخت کہرامی ہدمی اور پوجی کے طورپر ہوئی ہے ۔ ادھربھارتی ریاست مغربی
بنگال کے ضلع پوربا بردھمان میں گزشتہ 2 دنوں کے دوران 3کسان مردہ حالت پائے گئے ہیں۔ پولیس نے بتایاکہ ہلاک ہونے والے کسانوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں آنے والے طوفان اوربارش کی وجہ سے آلو اور دھان کی فصل تباہ ہونے کے بعد انہوں نے خودکشی کر لی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ واقعات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ دوکسان دیبی پور اور بنتیر گائوں میں اپنے گھروں میں پھانسی پر لٹکے ہوئے پائے گئے جبکہ بیروہا گائوں میں ایک اور کسان اپنے گھر میں پھانسی پر لٹکاہوا پایا گیا۔ دریں اثنامغربی بنگال کے ضلع پوربا بردھمان میں ایک 15 سالہ لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کی گئی ہے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ بھٹار تھانے کے علاقے میں امرون بازار کے قریب اس وقت پیش آیا جب نویں جماعت کی طالبہ بازارگئی تھی۔
The post بھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں 2 خواتین کو قتل کر دیا first appeared on Daily Jasarat News.
