English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اگلے 3ماہ انتہائی اہم ہیں، کچھ بھی ہوسکتا ہے، رانا ثنا اللہ

القمر

فیصل آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدراورسابق صوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ خاں نے کہاہے کہ آئندہ عام انتخابات میں عوام پی ٹی آئی کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کردیں گے جبکہ پیپلزپارٹی پہلے ہی مقابلے کی پوزیشن میں نہیں شاید اس بار سندھ تک بھی محدود نہ رہے۔ لیگی رہنا کا کہنا تھا کہ لندن میں میاں نوازشریف اپنے علاج کے بعدموجودہ نااہل اورعوام کومہنگائی سے بدحال کرنے والی حکومت کابھی سیاسی علاج کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ارکان اورپیپلزپارٹی کے قدآورلوگ اپنے سیاسی مستقبل کے لئے مسلم لیگ ن کی قیادت اوردیگررہنمائوں سے رابطے کررہے ہیں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہحکومتی کردار اور ملک کے معاشی حالات کی وجہ سے تمام حلقوں میں 3 ماہ اہم قراردیے جارہے ہیں کسی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے ہم صرف صاف اورشفاف الیکشن چاہتے ہیں۔ ’’باسی حکومت کی ضرورت نہیں نہ کوئی موجودہ حکومت کابوجھ اُٹھاسکتاہے۔عمران خان ٹولے کابرقراررہناملک اورقوم کے لیے ہردن مشکل ہے۔ میاں نوازشریف کی نااہلی سمیت بابارحمتے اور ارشد ملک کیسزکی کوئی قانونی حیثیت نہیں بہت جلدوہ قانونی جنگ میں بھی سرخروہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے