English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کو ہندو توا قوتوں کی طرف سے دھمکیوں کا سامنا

القمر

اسلام آباد (اے پی پی) بھارت اوربھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیر میں صحافیوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کی حکومت کے بارے میں تنقیدی رپورٹنگ پر ہندوتوا طاقتوں کی طرف سے دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کے بھارت میں صحافیوں کو خوف و دہشت کی فضا کا سامنا ہے کیونکہ بھارت میں صحافیوں کے خلاف پولیس تشدد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ صحافیوں کو سوشل میڈیا پر ہندوتوا بریگیڈ کی طرف سے مودی حکومت کی ناکامیوں کو بے نقاب کرنے کے لیے دھمکیاں دی جاتی ہیں اور ان کے ساتھ بدسلوکی کی جاتی ہے اور ہندو جنونیوں کے مسلمانوں پر حملوں کی کوریج کرنے کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مودی کی زیرقیادت بی جے پی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں پریس کو دبانے کے لیے ظالمانہ طریقے استعمال کر رہی ہے اور اس نے 5اگست 2019ء سے علاقے میں صحافیوں کے خلاف کریک ڈائون میں تیزی لائی ہے۔ مقبوضہ علاقے میں رپورٹرو ں کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور بھارت مخالف مظاہروں کی رپورٹنگ اور لائیو کوریج سے روک دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں صحافیوں کے حقوق کی نگہداشت کیلئے قائم بین الاقوامی میڈیا اداروں پر زور دیا گیا کہ وہ بھارت اور بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیر میں صحافیوں کو ہندو توا قوتوں کیطرف سے درپیش مشکل صورتحال کا نوٹس لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے