خیبر پختونخوا میں اتوار کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر اماخیل زنانہ پولنگ اسٹیشن سے چند فرلانگ کے فاصلے پر لیویز اہلکار کو فائرنگ سے قتل کردیا گیا اورملزمان نے اسکی لاش جھاڑیوں میں پھینک دی۔ پولیس کے مطابق لیویز اہلکار ڈیوٹی مکمل کرکے واپس جارہا تھا جب اسے پولنگ اسٹیشن سے چند فرلانگ کے فاصلے پر قتل کیا گیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ لیویز اہلکار کی لاش قریبی جھاڑیوں سے برآمد ہوئی ہے، جب کہ نامعلوم قاتل اہلکار سے سرکاری کلاشنکوف بھی لے اڑے ہیں۔

