English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پولیس موبائل اور ڈمپر میں تصادم ،اے ایس آئی جاں بحق ،3اہلکار زخمی

حب ریور روڈ پر پولیس موبائل اور ڈمپر میں حادثے کے نتیجے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) جاں بحق جب کہ 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حب ریور روڈ پر واقع مواچھ گوٹھ پل پر ون فائیو مددگار کی پولیس موبائل کمپلین پر جارہی تھی کہ اس سے آگے چلنے والے ڈمپر نے اچانک زور دار بریک لگادی جس کے سبب پیچھے آتی پولیس موبائل ڈمپر میں گھس گئی۔حادثے کے بعد پولیس موبائل ڈمپر میں پھنس گئی اور ڈمپر ڈرائیور کئی فٹ تک موبائل کو گھسیٹنے کے بعد ڈمپر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

حادثے کے نتیجے میں موبائل میں سوار 4 پولیس اہلکار اے ایس آئی اقبال، کانسٹیبل اعجاز، میر حسن اور عبدالقیوم شدید زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 50 سالہ اے ایس آئی اعجاز دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ حادثے کے بعدازاں ڈمپر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے