English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملتان: ٹریفک حادثہ‘ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق

القمر

ملتان(صباح نیوز)ملتان کے وہاڑی روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیوحکام کے مطابق وہاڑی روڈ پر خراب ٹرک سڑک کنارے کھڑا تھاکہ پیچھے سے آنیوالی کار اس سے ٹکرا گئی۔حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار 3 بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمی میاں بیوی کو طبی امداد کے لیے نشتر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے وہاڑی روڈ، ملتان کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک
خاندان کے 5افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ عثمان بزدارنے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے