English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانوی وزیراعظم کو تحریک عدم اعتماد کی دھمکی

القمر

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی ارکان پارلیمان نے کرسمس پرلاک ڈاؤن لگانے کی صورت میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی دھمکی دے دی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں اومیکرون کیسوں کی تعداد میں اضافے کے باعث وزیراعظم بورس جانسن کرسمس پرمکمل لاک ڈاؤن لگانے پرغورکررہے ہیں۔ممکنہ لاک ڈاؤن کے خلاف کابینہ کے وزیر اورارکان پارلیمان میدان میں آگئے۔برطانوی ارکان پارلیمان کا کہنا ہے کہ اگروزیراعظم بورس جانسن نے کرسمس پرلاک ڈاؤن لگایا توان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے۔ بورس جانسن کے ایک وزیرنے لاک ڈاؤن کی صورت میں مستعفی ہونے کا اعلان کیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے