برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن صوبے باویریا کی ایک ہائی وے پر ایک ٹرک امریکی فوجی قافلے سے ٹکرا گیا ، جس کے نتیجے میں 3 امریکی گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور 8 سے زائد اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔مطابق باویریا کی سپر ہائی وے پر تیز رفتار ٹرک امریکی فوجی قافلے میں گھس گیا۔ جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ محض ایک حادثہ ہے۔دوسری جانب امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرک حادثے میں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا ۔

