English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کے پی بلدیاتی الیکشن:وزیر اعلی نے پارٹی امیدواروں کو سپورٹ نہ کرنے والے ارکان اسمبلی کی فہرستیں طلب کرلیں

وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا نے بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجوہات کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔ بلدیاتی انتخابات میں شکست پر پاکستان تحریک انصاف نے بڑی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی امیدواروں کو سپورٹ نہ کرنے والے ارکان اسمبلی کی فہرستیں طلب کرلی۔وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا محمود خان نے شکست کی وجوہات کے حوالے سے بھی رپورٹ طلب کرلی۔ ان ارکان اسمبلی کو پہلے مرحلے میں نوٹس جاری کرنے اور کارروائی کے لیے وزیراعظم سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی نے کہا کہ پارٹی کے خلاف جانے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ ہوگا، پارٹی ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے