English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کو دو فیز میں تقسیمِ کر دیا

لاہور: پنجاب حکومت نے چھٹیوں کو دو فیز میں تقسیم کر دیا، تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق حکومت نے نوٹیفیکیشن لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات کے نوٹیفیکیشن کے مطابق تعطیلات کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا۔
پہلے حصے میں پنجاب کے 24 اضلاع میں سردیوں کی چھٹیاں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک ہوں گی جب کہ دوسرے فیز میں باقی اضلاع میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں دی جائیں گی ۔
23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، ساہیوال، نارروال، گجرات،گجرانوالہ،پاکپتن،شیخوپورہ، اوکاڑہ ، وہاڑی، خانیوال،لاہور،خوشاب،حافظ آباد،ملتان، لودھراں،بہاولنگر،سرگودھا،بہالپور،منڈی بہاالدین ، ننکانہ اور جھنگ شامل ہیں۔جبکہ 3 سے 13 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع میں راجن پور، لیہ،جہلم، میانوالی،اٹک،مظفر گڑھ،چکوال،بھکر، راولپنڈی، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور چنیوٹ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے 23 دسمبر سے جنوری کے پہلے ہفتے تک اسکول بند کرنے کا حکم دیا تھا۔17 دسمبر کو ہونے والی سماعت میں حکومت کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ پنجاب بھر کے اسکولوں کو 23 دسمبر سے بند کر دیا جائے گا جس کا جلد نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا۔
جس پر عدالت نے کہا کہ اس سے اسموگ میں مزید بہتری ہوگی، لاہور ہائی کورٹ نے 23 دسمبر سے جنوری کے پہلے ہفتے تک اسکول بند کرنے کا حکم دیا ہے۔
وکیل نے لاہور ہائیکورٹ کو پنجاب بھر میں اسکول بند کرنے کے حکومتی فیصلے سے آگاہ کیا۔لاہور ہائی کورٹ نے اگلی سماعت پر تعطیلات کا نوٹیفکیشن پیش کرنے کا حکم دیا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے