English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

و�اقی کابین�: اسٹریٹجک تجارتی پالیسی �ریم ورک کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے 2025 تک اسٹریٹجک تجارتی پالیسی فریم ورک کی منظوری دی دی ہے ایس ٹی پی ایف 2020-25 کا مقصد پاکستانی اداروں کی صلاحیت کو بڑھانا ہے پالیسی کی منظوری کا مقصد مصنوعات اور خدمات کی پیداوار، تقسیم اور فروخت کو حریفوں کے مقابلے زیادہ مؤثر طریقے سے بڑھانا ہے پالیسی کا مقصد ٹیکسٹائل اور ملبوسات، لیدر، آلات جراحی، کھیلوں کے سامان، قالین، چاول اور کٹلری کے برآمدات کو بہتر بنانا ہے جبکہ ترقیاتی برآمدی شعبوں میں انجینئرنگ کے سامان بشمول آٹو پارٹس، دواسازی، ماربل اور معدنیات شامل ہیں پراسیس شدہ خوراک، مشروبات، جوتے، جواہرات اور زیورات، گوشت، پولٹری اور کیمیکل بھی شامل حکام کے مطابق وزیر اعظم کی سربراہی میں نیشنل ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ بورڈ پالیسی کا نگرانی کرے گاٹیرف ریشنلائزیشن کے ذریعے پیداواری لاگت میں کمی اوراشیاء  کی عالمی مارکیٹ تک رسائی یقینی بنائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے