English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان اور اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے درخواستیں خارج

القمر

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس رباب محمد طاہر پر مشتمل ڈویژن بینچ نے وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے خارج دی۔گزشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزار وکیل سے استفسار کیاکہ آپ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں؟، جس پر درخواست گزار وکیل نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ جی میں واپس لینا چاہ رہاہوں،عدالت نے استدعا منظور کرلی اور درخواست واپس لینے بنیاد پر خارج کردی۔ علاوہ ازیں عدالت عظمیٰ نے اسحاق ڈار کی نااہلی کے لیے دائر درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی جس کے نتیجے میں اسحاق ڈار کی بطور سینیٹر رکنیت کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم امتناع ختم ہوگیا۔عدالت عظمیٰ میں اسحاق ڈار کی نااہلی کے لیے پیپلز پارٹی کے رہنما نوازش علی پیرزادہ کی درخواست پر سماعت ہوئی تو مدعی پیش نہ ہوئے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ درخواست گزار نوازش پیرزادہ گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں ہوئے تھے، اسحاق ڈار کو عدالت نے طلب کیا تھا لیکن وہ بھی پیش نہیں ہوئے۔ سابق وزیر خزانہ کے وکیل نے بتایا کہ اسحاق ڈار بیمار ہیں اور بیرون ملک مقیم ہیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ آرڈیننس کے تحت 2 ماہ حلف نہ اٹھانے والے کی نشست خالی تصور ہوگی، اسحاق ڈار کا نوٹیفکیشن نہیں ہوا اس لیے ان پر قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔ عدالت عظمیٰنے درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی جس کے نتیجے میں اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست خالی قرار دینے میں پیشرفت ہوگئی ہے۔ حکم امتناع ختم ہونے پر اسحاق ڈار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی اسحاق ڈار پر نئے آرڈیننس کا اطلاق ہوجائے گا۔ اسحاق ڈار نے پاکستان آ کر حلف نہ اٹھایا تو نشست سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے