English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا،سوئی سدرن کمپنیوں کا اعتراف

القمر

اسلام آباد (آن لائن)ملک میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنی کا شارٹ فال شدت اختیار کرگیا ہے، گیس بحران میں سندھ کا شہر کراچی سب سے زیادہ متاثر ہے، سوئی کمپنیوں نے شدید گیس بحران کا اعتراف کرلیا ہے، سوئی ناردرن حکام نے واضح کیا کہ ملک میں گیس نہیں ہے ،کمیٹی میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی بھی بازگشت، اراکین کمیٹی نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی عدم تکمیل پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا ۔جنید اکبر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سوئی گیس کمپنیوں کے منیجنگ ڈائریکٹرز شریک ہوئے ،ایم ڈی سوئی سدرن نے کمیٹی کو بتایا کہ سوئی سدرن سسٹم پر گیس کی طلب 1250ایم ایم سی ایف ڈی ہے 1015 ایم ایم ایف سی ڈی سوئی سدرن سٹم پر دستیاب ہے، جنوری کے لیے1296ایم ایم ایس ایف ڈی گیس کی طلب ہوگی ، ایم ڈی سوئی سدرن کا کہنا تھا کہ حکم امتناع کے باعث کنکشن بند نہیں کر سکتے، گھریلو صارفین متاثر ہیں ،انڈسٹریز کنکشن نہیں کاٹ رہیں، گھریلو صارفین کو گیس نہیں مل رہی۔ چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ میڈیا چیختا رہا سردیوں میں گیس نہیں ہوگی سب کو غلط کہا جاتا رہا آج آپ آکر بتا رہے ہیں کہ شارٹ فال ہے ساری بات سیاستدانوں پر ڈالی جاتی ہے۔ کمیٹی رکن مہر ارشاد کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کیوں نہیں ہورہا ؟، اگر پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کیا جاتا تو آج یہ صورتحال پیدا نہ ہوتی۔ ایم ڈی سوئی ناردرن کا کہنا تھا کہ ایک چیز واضح ہے ملک میں گیس نہیں ہے گیس نہیں تو کنکشن کیسے لگا سکتے ہیں۔ اجلاس میں وزیر توانائی کی عدم شرکت پر کمیٹی نے اظہار برہمی کیا چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ آج کابینہ اجلاس ہے ورنہ آج رولنگ دیتے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے