English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی عدلیہ کا اندھاپن ‘مودی پر کیس کرنے والے کو جرمانہ

تراوننتاپورم (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ کی ایک عدالت نے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پر مودی کی تصویر ہٹائے جانے کا مطالبہ کرنے والے شہری پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہائی کورٹ نے شہریوں کو دیے جانے والے سرٹیفکیٹ پر مودی کی تصویر کیخلاف شہری کی درخواست کو مسترد کردیا۔ عدالت نے درخواست کو فضول ، سیاسی اور شہرت کے حصول کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے مدعی پر الٹا جرمانہ بھی عائد کیا ۔ واضح رہے کہ مدعی پیٹر میالی پارمپل ایک سماجی کارکن ہے ۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے