نیویارک(جسارت نیوز)پاکستان کے محمد حمزہ خان نے امریکامیں منعقدہ جونیئر انڈر 19اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔امریکامیں منعقدہ ایونٹ میں حمزہ خان نے اپنے ہی ہم وطن نور زمان کو فائنل میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔سبز ہلالی پرچم روشن کرنے والے محمد حمزہ کا تعلق پشاور سے ہے، محمد حمزہ خان ایشین جونئیر چیمپئن شپ کے 2 مرتبہ فاتح بھی رہ چکے ہیں۔
