English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیویارک: ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانے پر 100ڈالر انعام

نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکامیں کورونا ویکسین لگوانے کے لیے شہریوں کو خصوصی پیشکش کر دی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا کا نیا ویرینٹ اومیکرون امریکااور برطانیہ سمیت یورپی ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے ، جس سے نمٹنے کے لیے عوام کو انوکھی ترغیبات دی جا رہی ہیں۔ نیویارک کے میئر بل ڈی بلاسیو نے اعلان کیا کہ دسمبر کے آخر تک جس شہری نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوا لی وہ 100 ڈالر وصول کرنے کا مستحق ٹھہرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے