ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے زیرتعمیر جدید جنگی بحری جہاز میں آگ لگنے سے حکومت کو 25کروڑ پاؤنڈ کا نقصان ہوگیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سینٹ پیٹرز برگ کے شپ یارڈ میں زیرتعمیرجنگی جہاز میں آگ لگنے سے جہاز تقریبا ًمکمل تباہ ہوگیا۔ جدید ترین جہاز میں تباہ کن ہائپرسونک میزائل روسی صدر ولادیمیرپیوٹن کے حکم پرنصب کیے جانے تھے۔

