ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقوام متحدہ اور امریکی اداروں کو مستحق افغان عوام کی مدد میں آسانی ہوگی، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ اور امریکی اداروں کو مستحق افغان عوام کی مدد کرنے میں آسانی ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیا میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کی مدد سے متعلق پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہیں، یو این سیکیورٹی کونسل کی افغانستان کی مدد کے لیے قرارداد منظور ہوئی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پابندیوں میں نرمی کے بعد عالمی ادارے افغانستان کی مدد کر سکتے ہیں، حالیہ پیشرفت سے بند دروازے کھل گئے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سب نے اتفاق کیا افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے لیے کوشش کرنا ہوگی۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر افغانستان کو انسانی امداد فراہم کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ فنڈز کی ادائیگی، دیگر مالیاتی اثاثوں یا اقتصادی وسائل اور امداد کی بروقت فراہم کی یقینی بنانے یا ضروری سامان اور خدمات کی اجازت ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ امداد افغانستان میں بنیادی انسانی ضروریات سے متعلق ہے، یہ طالبان سے منسلک اداروں پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں