ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپ سے تصادم نہیں چاہتے‘ نیٹو کے عزائم پر تحفظ ہے‘ پیوٹن

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے سالانہ پریس کانفرنس سے خطاب میںکہا ہے کہ روس یورپ اور یوکرائن سے تصادم نہیں چاہتا،تاہم ہمیں نیٹو کے عزائم پر تحفظات ہیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق رواں سال کانفرنس میں روس اور دیگر ممالک کے 500 صحافیوں نے شرکت کی۔ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ تصادم روکنے کے لیے آیندہ سال جنیوا میں مذاکرات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ روس یو کرائن اور امریکی پابندیوں کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ نیٹو مشرقی یورپ میں فوجی مشقوں سے پرہیز کرے۔ واضح رہے کہ روسی صدر سال کے اختتام پر ایک تفصیلی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہیں ، جس میں دنیا بھر سے شریک ذرائع ابلاغ کے نمایندے سوالات کرتے ہیں جس کے تفصیلی جوابات دیے جاتے ہیں۔ اس کا آغاز 2001 ء سے ہوا تھا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس بار کریملن نے نیوز کانفرنس میں شرکت کے لیے ان نمایندوں کا انتخاب نہیں کیا گیا،جو کریملن کے ناقد سمجھے جاتے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں