English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکمران عوام کو سہولتیں نہیں دے رہے تو وہ ووٹ کیسے دیں گے، عظمی بخاری

پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ قوم کو جھوٹ کے سبز باغ دکھائے گئے، عوام کو جب سہولتیں نہیں دے رہے تو وہ ووٹ کیسے دیں گے، بلدیاتی انتخابات ای وی ایم سے نہیں ہوسکتے، کل حکومتی ترجمان وزیراعظم کی شاہی سواری کیساتھ لاہور آئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا عمران خان کتنا نالائق ہے پوری قوم جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے معلومات مانگی تھی کہ وزیر اعلی کے اثاثوں کی تفصیلات دیں لیکن انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی جواب دے دیا ہے۔ عظمی بخاری نے کہا کہ میاں نواز شریف جس کو کہیں گے وزیراعظم کا امیدوار وہ ہوگا ، مریم بھی وزیر اعظم ہو سکتی ہیں اگر نواز شریف کا فیصلہ ہوا، آج ہم اس پوزیشن میں ہیں کہ آئندہ ہم گورنمنٹ بنائیں گے ، ہر پولیٹیکل پارٹی کو حق ہے اپنا وزیر اعظم بنانے کا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بیشک خیمہ لگائے جو مرضی کرے لیکن پیسے کی آمدو رفت نا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے