کراچی میں نالے میں گیس بھرنے سے ایک اور دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نالے میں گیس بھرنے سے دھماکا محمود آباد گیٹ کے قریب ہوا، زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے سے متعدد دکانیں تباہ ہوگئیں۔
ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ دھماکا گیس لیکیج کی وجہ سے ہوا، گیس لائن اور نالے کی گیس نے مل کر پریشر بنا، دھماکے سے زیادہ نقصان نہیں ہوا، جائے دھماکا پر پولیس کی نفی پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ 18 دسمبر کو کراچی کے علاقے شیر شاہ میں پراچہ چوک کے قریب نالے میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوا تھا جس میں نجی بینک مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔ دھماکے میں 16 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

