English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صوبائی وزیر کھیل کا جنوری میں پنجاب گیمز 2022ء کرانے کا اعلان

لاہور: محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب نے سپورٹس کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کومواقع فراہم کرنے کیلئے بڑا قدام اٹھایا ہے، صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے24 سے 27 جنوری تک پنجاب گیمز 2022ء کرانے کا اعلان کیا ہے، جمعۃ المبارک کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب گیمز ایک دہائی سے تعطل کا شکار تھیں، ہماری حکومت نے 8 سال بعد گزشتہ برس پنجاب گیمز بحال کیں اور اب دوسری پنجاب گیمز کرارہے ہیں، پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن سے مل کر پنجاب گیمز کرائی جائیں گی، انہوں نے بتایا کہ پنجاب گیمز لاہور میں ہوں گی جس میں 24کھیلوں کے مقابلے ہوںگے، خواتین کیلئے پہلی بار کھیلوںکے 8 ایونٹس رکھے ہیں، خصوصی بچوں کیلئے سپیشل اولمپکس بھی کرائے جائیں گے، پریس کانفرنس میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان، چیئرمین پاکستان پیرا اولمپکس ایسوسی ایشن ڈاکٹر خالد جمیل ، وائس چیئرمین سپیشل اولمپکس پاکستان انیس الرحمن، سیکرٹری پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ادریس حیدر خواجہ بھی موجود تھے، صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب گیمز میں چار ہزار سے زائد مردوخواتین کھلاڑی شریک ہوں گے، مقابلے تحصیل سطح سے شروع ہوں گے پھرضلع اور ڈویژن کی سطح پر مقابلوں ہوں گے جس کے بعد پنجاب سطح پر مقابلے ہونگے، پنجاب گیمز میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو نقد انعامات دیئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ آگے لے کر آرہے ہیں، پنجاب گیمز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو پہلی بار سپورٹس ویلفیئر فنڈز سے انعامات دیئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ پیرا اولمپکس میں ہمارے اتھلیٹ نے پہلی بار گولڈ میڈل جیتا ہے جس سے ہم پرامید ہیں آنے والے وقت میں پاکستان کے کھلاڑی انٹرنیشنل سطح ہونے والے مقابلوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم انفراسٹرکچر کو بھی بہتر بنا رہے ہیں، تحصیل سپورٹس کمپلیکسز سے لے کر عالمی معیار کا انفراسٹرکچر بنا رہے ہیں ، پھر ان سہولیات کو استعمال کرنے کے لئے نوجوانوں کو مواقع فراہم کررہے ہیں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب گیمز 2022ء کیلئے بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں، کھلاڑیوں کو اچھی سہولیات فراہم کریں گے، پنجاب گیمز کے انعقاد سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور سپورٹس کو فروغ ملے گا، چیئرمین پاکستان پیرا اولمپکس ایسوسی ایشن ڈاکٹر خالد جمیل نے کہا کہ سپیشل اولمپکس کو پنجاب گیمز میں شامل کرنے پر وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی کے شکرگزار ہیں، سپیشل کھلاڑیوں نے عالمی ٹائیٹلز جیتے ہیں، پنجاب گیمز میں شرکت سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا، حکومتی سرپرستی کے بغیر سپیشل کھلاڑی آگے نہیں بڑھ سکتے، وائس چیئرمین سپیشل اولمپکس پاکستان انیس الرحمن نے کہا ہے کہ سپیشل کھلاڑیوں نے 2019ء میں عالمی میڈلز جیتے، اس وقت بھی وزیر کھیل نے ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا تھا،پنجاب گیمز میں شرکت سے سپیشل کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے