English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان میں خواتین کی تصاویر پر مبنی اشتہارات پر پابندی

القمر

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان حکومت نے اپنے نئے حکم نامے میں دکانوں پر لگے خواتین کی تصاویر والے اشتہارات پر پابندی عائد کردی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت نے دکانوں بالخصوص بیوٹی پارلرز اور مردوں کے سیلون میں خواتین کی تصاویر والے اشتہارات آویزاں کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔کابل میونسپلٹی کے ترجمان نعمت اللہ نارک زئی نے کہا ہے کہ میونسپل آفیسر کو خواتین کے اشتہارات پر پابندی پر عمل درآمد کرانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔نعمت اللہ بارک زئی نے مزید کہا کہ خواتین کی تصاویر والے اشتہارات پر پابندی اسلامی قوانین کے عین مطابق ہے۔ اشتہارات اتارنے کا کام جاری ہے۔طالبان حکومت کے اس فیصلے پر دارالحکومت میں بیوٹی پارلرز چلانے والی خواتین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ معاشی قتل کے مترادف ہے۔واضح رہے کہ طالبان نے سرکاری اور نجی داروں میں کام کرنے والی خواتین کو فی الحال گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تا وقتیکہ ملازمت گاہوں میں ان کے لیے حالات سازگار اور علیحدہ جگہیں مقرر نہ کردی جائیں۔

The post افغانستان میں خواتین کی تصاویر پر مبنی اشتہارات پر پابندی first appeared on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے