
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جافنا کنگز نے ہمبنٹوٹا کے مہندا راجا پاکسا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میںبہترین اسکو ر کرتے ہوئے فائنل میں گال گلیڈی ایٹرز کو 23 رنز سے شکست دینے کے بعد لنکا پریمیئر لیگ کا چیمپئن بن گیا۔ اویشکا فرنینڈو، جنہوں نے 41 گیندوں پر 63 رنز بنائے، اور وینندو ہسرنگا نے گال گلیڈی ایٹرز کے رنز کے تعاقب میں ایک اہم کردار ادا کیا انہوں نے4 اوورز میں 30 کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔202 کا تعاقب کرتے ہوئے، دانوشکا گوناتھیلاکا نے گلیڈی ایٹرز کو ایک بہترین آغاز فراہم کیا جب اس نے 257.14 کے اسٹرائیک ریٹ سے 21 گیندوں میں 7 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے۔ تیز گیند بازوں کو کافی حد تک بائونڈریز لگتے دیکھ کر، جافنا کنگز کے کپتان تھیسارا پریرا نے گیند اپنے بھروسہ مند اسپنر ہسرنگا کو دی، جس نے گناتھیلاکا کو آئوٹ کیا، اور اسی اوور میں خطرناک بین ڈنک کی وکٹ بھی گولڈن ڈک پر حاصل کی۔محمد حفیظ کے 7ویں اوور میں چتورنگا ڈی سلوا کے ہاتھوں 10 رنز پر رنزآئوٹ ہونے کے بعد، جافنا کنگز نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔ گلیڈی ایٹرز نے لگاتار وکٹیں گنوانے کا سلسلہ جاری رکھا، اور آخر کار 20 اوورز میں صرف 178/9 ہی بنا سکی اور اس طرح 23 رنز سے شکست سے دوچار ہوئی۔اس سے قبل، جافنا کنگز کے کپتان تھیسارا پریرا کا ٹاس جیتنے کے بعد بلے بازی کا فیصلہ کیا جس میں اوپنرز اویشکا فرنینڈو اور رحمن اللہ گرباز نے اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ فرنینڈو کا ڈیپ مڈ وکٹ پردانوشکا گوناتھیلاکا نے ایک آسان کیچ لیا۔ٹام کوہلر-کیڈمور نے بھی لنکا پریمیئر لیگ 2021 کے سیزن میں اپنی پہلی ففٹی اسکور کی، جب کہ شعیب ملک (11 گیندوں پر 23 رنز) اور پریرا (9 گیندوں پر 17 رنز) نے ڈیتھ اوورز میںرنز بنائے۔کوہلر-کیڈمور 41 گیندوں پر 57 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے کیونکہ انہوں نے 20 اوورز میں کنگز کو 201/3 کا بڑا ہدف بنانے میں مدد کی۔
