ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ـ100ارب ڈالر کی چوری ‘وائٹ ہاؤس نے آنکھیں بند کرلیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) وائٹ ہاوس نے کورونا وائرس کے دوران امدادی پروگرام میں سے 100ارب ڈالر چوری ہونے سے متعلق سیکرٹ سروس کی رپورٹ پر آنکھیں بند کرلیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق وائٹ ہاوس کی پریس سیکرٹری جین ساکی سے رپورٹ کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے یہ کہہ کر تبصرہ کرنے سے انکارکردیا کہ رپورٹ میں فراڈ سے متعلق کوئی نئی تحقیق یا ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ سیکریٹ سروس نے منگل کے روز بتایا تھا کہ اس کی رپورٹ مختلف کیسوں، محکمہ محنت اور سمال بزنس ایڈمنسٹریشن کی طرف سے فراہم کردہ ڈیٹا پر مبنی ہے۔ ایجنسی کے ترجمان نے بدھ کے روز کہا کہ وہ اپنی ویب سائٹ پر جاری رپورٹ میں کوئی ترمیم نہیں کریں گے۔ وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی کے مطابق سیکرٹ سروس نے 2پرانی رپوٹوں میں اضافہ کیا گیا ۔ یہ 2رپورٹیں چھوٹے کاروباروں کے قرضوں اور بے روزگاری انشورنس سے متعلق تھیں،جن سے ہم آگاہ تھے۔ ان پر بات کرنا وقت کا ضیاع ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں