English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترک عوام نے 900 ملین ڈالرز کو مقامی کرنسی میں بدل ڈالا

القمر

انقرہ(صباح نیوز) ترک صدر کی آواز پر عوام نے لبیک کہتے ہوئے 900ملین ڈالرز کو مقامی کرنسی میں بدل ڈالا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومتی مداخلت کے بعد ترکش لیرا کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، فنانس مارکیٹ میں اربوں ڈالر انفلو کے بعد ترکش لیرا کی قدر50فیصد بڑھ گئی۔ترک صدر نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ غیر ملکی کرنسی کو مقامی کرنسی میں تبدیل کرالیں تاکہ ترکش لیرا کی گراوٹ کو مستحکم کیا جاسکے، ترک عوام نے طیب اردوان کی اپیل پر لبیک کہا اور صرف ایک روز ترک عوام نے900ملین ڈالر کو ترکش لیرا میں بدل کر تاریخ رقم کردی۔

The post ترک عوام نے 900 ملین ڈالرز کو مقامی کرنسی میں بدل ڈالا first appeared on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے